نیشنل
ہندوستان میں جلد ہوسکتی ہے مردمشماری

نئی دہلی: مرکزی حکومت کی جانب سے ملک میں مردم شماری کیلئے اقدامات کی اطلاعات ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے سال سے مردم شماری کے عمل کا آغاز ہوسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ مردم شماری 2025 سے شروع ہو گی جو سال 2026 تک جاری رہے گی۔ مردم شماری کے بعد لوک سبھا سیٹوں کی حد بندی کا راستہ صاف ہو جائے گا۔ یہ بات واضح نہیں ہوسکی ہے یہ مردم شماری ذات پات پر مبنی ہوگی یا نہیں کیونکہ
اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اس بات پر زور دیا جارہا ہے لیکن اس تعلق سے سرکاری طورپر فوری کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔