جیون ریڈی نے ضد میں آ کر پارٹی چھوڑ دی اور 40 برس سے ان کے ساتھ کام کرنے والے کارکنوں کو مایوس کیا : چیف منسٹر ریونت ریڈی

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے جگتیال اسمبلی حلقہ سے تعلق رکھنے والے کانگریس پارٹی کے اہم قائدین کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا. یہ اجلاس جگتیال کے سابق رکن اسمبلی ٹی جیون ریڈی کے بی آر ایس میں شامل ہونے کے اعلان کے بعد منعقد کی گئی
.جس میں رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار اور کانگریس کے اہم قائدین نے شرکت سے کی. اس موقع پر چیف منسٹر نے موجودہ سیاسی صورتحال پر کھل کر تبادلۂ خیال کیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے وضاحت کی کہ انہوں نے کبھی بھی جیون ریڈی کو کم تر نہیں سمجھا اور نہ ہی کبھی ان کی عزت میں کمی آنے والی کوئی بات کی۔
2023 کے اسمبلی انتخابات میں ان کی کامیابی کیلئے پارٹی نے بھرپور محنت کی۔ بعد ازاں پارلیمانی انتخابات میں انہیں کریم نگر سے مقابلہ کرنے کا مشورہ دیا گیا، تاہم ان کی خواہش پر نظام آباد سے ٹکٹ دیا گیا، جہاں وہ کامیاب نہ ہو سکے۔
چیف منسٹر نے الزام عائد کیا کہ جیون ریڈی نے ضد میں آ کر پارٹی چھوڑ دی اور 40 برس سے ان کے ساتھ کام کرنے والے کارکنوں کو مایوس کیا، یہاں تک کہ وہ کے سی آر کے ساتھ جا ملے۔ انہوں نے کہا کہ جیون ریڈی جیسے قائد کا کے سی آر کے سامنے جھکنا انتہائی افسوسناک ہے، تاہم اس کے باوجود انہوں نے کبھی بھی ان کی عزت کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا




