سیوا میکٹس کا حیدرآباد میں شاندار اجلاس، عادل آباد برانچ کو نمایاں اعزاز

سیوا میکٹس کا حیدرآباد میں شاندار اجلاس، عادل آباد برانچ کو نمایاں اعزاز
عادل آباد۔ 14/اپریل (اردو لیکس) سیوا میکٹس (بلاسودی سوسائٹی) کے زیرِ اہتمام "ویژن 2030، کمٹمنٹ، پرفارمنس اور گروتھ” کے عنوان سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ریاست بھر کی مختلف برانچوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لئے نئے اہداف مقرر کئے گئے۔
اس موقع پر عادل آباد برانچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تلنگانہ میں بہترین پرفارمنس، مضبوط ممبرشپ اور آڈٹ ایکسیلنس کے اعزازات اپنے نام کئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقبال حسین نے عادل آباد برانچ کو ایک مثالی یونٹ قرار دیتے ہوئے اس کی مجموعی کارکردگی کو قابلِ تحسین بتایا۔
اسی طرح اقبال محی الدین ممتاز نے بی ایم سی صدر، ممبران، برانچ منیجر اور تمام عملے کو اس کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔
ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں محمد عبد الہادی (بی ایم سی ممبر) اور برانچ منیجر آصف خان شامل رہے، جنہوں نے اس کامیابی کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا۔
آخر میں بی ایم سی صدر سید یعقوب نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سودی لین دین سے مکمل اجتناب کریں اور سیوا میکٹس کے رکن بن کر بلاسودی نظام کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔



