تلنگانہ

جیتندر تلنگانہ ریاست کے نئے ڈی جی پی مقرر

حیدرآ،اد _ 10 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے سینر آئی پی ایس عہدیدار جیتندر کو ریاست کا   کا نیا ڈی جی پی مقرر کیا  ہے۔ موجودہ ڈی جی پی روی گپتا کو محکمہ داخلہ کے اسپیشل پرنسپل سکریٹری کے طور پر تبادلہ کیا گیا ہے۔

 

جتیندر 1992 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ انہوں نے متحدہ آندھرا پردیش میں نرمل اے ایس پی کے طور پر کام کیا۔ اس کے بعد بیلم پلی کے ایڈیشنل ایس پی کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے محبوب نگر اور گنٹور ضلع کے ایس پی کے طور پر بھی خدمات انجام دیں جہاں نکسل کا اثر زیادہ ہے۔ کچھ عرصہ دہلی میں سی بی آئی میں کام کیا۔

 

وہ 2004-06 کے درمیان گرے ہاؤنڈز کے انچارج تھے۔ ڈی آئی جی وشاکھاپٹنم رینج کے طور پر خدمات انجام دیں۔ تلنگانہ تحریک کے دوران ورنگل رینج کے ڈی آئی جی کے طور پر کام کیا۔ اے پی سی آئی ڈی، کمیشن آف انکوائری، ویجیلنس اور انفورسمنٹ میں کام کیا۔ انہوں نے حیدرآباد کمشنریٹ میں ایڈیشنل ٹریفک کمشنر، تلنگانہ لاء اینڈ آرڈر ڈپارٹمنٹ کے ایڈیشنل ڈی جی پی اور محکمہ محابس کے ڈی جی کے طور پر کام کیا۔ وہ اس وقت محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ اگلے سال ستمبر میں ریٹائر ہو جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button