تلنگانہ
شمالی و مشرقی تلنگانہ کے اضلاع میں آج اور کل شدید بارش

حیدرآباد: شمالی و مشرقی تلنگانہ کے اضلاع میں آج اور کل موسلا دھار بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی، مشرقی اور وسطی تلنگانہ کے اضلاع میں اگلے دنوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔ آج ریاست کے کئی اضلاع میں بہت شدید بارش برسنے کا امکان ہے۔ عادل آباد، کومرم بھیم، منچریال، پداپلی، بھوپال پلی، مُلّوگو، بھدرادری اضلاع میں شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ہنمکنڈہ، ورنگل، محبوب آباد اضلاع میں شدید بارش متوقع ہے۔ شمالی تلنگانہ کے اضلاع کے لیے محکمہ موسمیات نے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ دوسری جانب حیدرآباد میں صبح سے موسم ابر آلود ہے اور بعض مقامات سے ہلکی بارش اور بوندا باندی کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔



