تلنگانہ

تلنگانہ کے صحافیوں کے ایکریڈیشن کارڈ کی معیاد میں تین ماہ کی توسیع

حیدرآباد، 19 جون ( پریس نوٹ)  محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ کے اسپیشل کمشنر ہنومنتھا راؤ نے ریاست میں کام کرنے والے صحافیوں کے ایکریڈیشن (شناختی کارڈ) کی آخری تاریخ کو 30 ستمبر تک بڑھانے کا حکم جاری کیا ہے۔ حکومت کے احکامات کے مطابق ضلع کلکٹر جو ضلع سطح کی ایکریڈیشن کمیٹی کے چیرمین ہیں مناسب کارروائی کریں۔  محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ ، صحافیوں کو ہر دو سال بعد ایکریڈیشن کارڈ فراہم کرتا ہے۔ جبکہ ڈیڈ لائن اس ماہ 30 جون کو ختم ہو رہی تھی، ڈیڈ لائن میں 30 ستمبر تک توسیع کر دی گئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button