تلنگانہ

جوبلی ہلز ضمنی انتخاب: کانگریس کے متوقع امیدوار نوین یادو پر ووٹر کارڈ تقسیم کرنے پر مقدمہ درج

حیدرآباد کے جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کی ضمنی انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کانگریس لیڈر نوین یادو کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا گیا ہے

 

۔الیکشن کمیشن کے مطابق نوین یادو پر الزام ہے کہ انہوں نے انتخابی ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ووٹر کارڈ تقسیم کیے اور ووٹروں کو ترغیب دینے کی کوشش کی

 

۔ اس سلسلے میں الیکشن آفیسر رجنی کانت نے مدهورا نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔پولیس نے عوامی نمائندگی قانون اور دیگر دفعات کے تحت کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں

 

۔ واضح رہے کہ جوبلی ہلز ضمنی انتخاب 11 نومبر کو منعقد ہونے والا ہے۔ اور نوین یادو کانگریس کے ٹکٹ کے بڑے دعویدار ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button