تلنگانہ

تلنگانہ میں نیشنل ہائی وے 44 پر ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا۔ عوام ہدایات پر عمل کریں: پولیس

کاما‌ریڈی۔ ریاست تلنگانہ میں قومی شاہراہ  44 پر حالیہ شدید بارش کے باعث کاماریڈی کے قریب سڑک کو نقصان پہنچا ہے جس کے نتیجے میں اس وقت صرف 25 فیصد گاڑیوں کی آمد و رفت ہی ممکن ہو پا رہی ہے۔اس صورت حال کے پیش نظر ٹریفک کی آمدورفت میں خلل پیدا ہو رہا ہے اور اسی بنا

 

بڑی گاڑیوں کا رخ میڑچل سے ہی موڑ دیا جا رہا ہے۔فور وہیلرز کو رامایم پیٹ سے ہی متبادل راستے کی طرف موڑ دیا جا رہا ہے۔حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے میڑچل ۔ رامایم پیٹ۔ کاماریڈی۔ ڈچپلی کے راستے کے بجائے کسی دوسرے متبادل راستے کا استعمال کریں۔

 

ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کاماریڈی ایم۔ راجیش چندر، آئی پی ایس نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ سفر کے دوران احتیاط برتیں اور ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ کی ہدایات پر لازماً عمل کریں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button