جنرل نیوز

عمرہ کی تکمیل اور مدینہ منورہ کی زیارت کے بعد عازمین عمرہ کھمم کے قافلے کی خیر و عافیت کے ساتھ کھمم آمد

طواف ٹورز اینڈ ٹریولز کھمم کی جانب سے حافظ محمد جواد احمد ذمدار طواف ٹورز اینڈ ٹریولز کھمم کے زیر نگرانی اور ملک کے نامور عالم دین مفسر قرآن حضرت مولانا مفتی فاروق صاحب مدنی دامت برکاتہم العالیہ کے قیادت میں 6 فبروری کو کھمم شہر کے 40 افراد پر مشتمل عازمین عمرہ کا قافلہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے حرمین شریفین پھنچا

 

 

الحمدللہ تمام عازمین عمرہ کھمم نے اطمینان کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے بعد مقامات مقدسہ کی زیارت اور مدینہ منورہ میں روضہ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے بعد اطمینان کے ساتھ مدینہ منورہ میں بھی تمام مقامات مقدسہ کی زیارت مکمل کی قیام حرمین شریفین اور قیام مدینہ منورہ کے دوران حضرت مفتی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے اصلاحی بیانات اور عمرہ کی فضیلت اور مسائل پر تفصیلی بیانات ہوئے بہر حال عازمین عمرہ کھمم کا قافلہ گزشتہ رات ایک بجے کھمم شہر پہنچنے پر کھمم شہر کے نوجوانوں نے تمام عازمین عمرہ کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے تمام عازمین کو بکثرت شال پوشی اور گل پوشی کی

 

اس موقع پر حافظ محمد جواد احمد نے عازمین عمرہ سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے گھر کی زیارت کے بعد اپنی زندگی میں انقلاب برپا کرے نمازوں کی پابندی کرتے ہوئے اپنی زندگی میں تقوی اختیار کریں بعدہ حافظ محمد جواد احمد نے رقت انگیز دعا کی

متعلقہ خبریں

Back to top button