تلنگانہ

والد سے فون پر بات کرنے کے بعد کویتا دہلی روانہ _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد۔ 8مارچ (اردولیکس) بی آر ایس رکن کونسل کویتا نے  دہلی شراب کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی نوٹس ملنے کے بعد اپنے والد و چیف منسٹر چندرشیکھرراو سے فون پر بات چیت کی  ۔ اس کے بعد  شام 4 بجے  دہلی کے لئے روانہ ہوگئیں۔

 

اس موقع پر چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے کویتا کو اپنے شیڈول کے مطابق دہلی کے جنتر منتر پر 10 مارچ کو ہونے والے پروگرام میں شرکت کرنے کا مشورہ دیا اور انہوں نے اپنی بیٹی کی اس بات کی بھی ہمت افزائی کی کہ وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔ بی آر ایس پارٹی مکمل طور پر ان کا ساتھ دے گی۔

 

دہلی شراب پالیسی کی تیاری کے معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے کویتا کو پوچھ تاچھ کے لئے جمعرات 9 مارچ کو دہلی میں ای ڈی کے دفتر پر حاضر ہونے کی ہدایت دیتے ہوئے نوٹس جاری کی تھی۔ آج اس نوٹس کے موصول ہونے کے بعد کویتا نے میڈیا کے لئے ایک بیان جاری کیا۔ بعدازاں وہ شام 4 بجے بنجارہ ہلز میں واقع اپنی قیام گاہ سے شمس آباد ایرپورٹ کے لئے روانہ ہوئیں۔ بتایا گیا ہے کہ چند قریبی حامیوں اور پارٹی کے چند قائدین کے ساتھ ایک بھاری قافلہ کے ذریعہ کویتا شمس آباد ایرپورٹ روانہ ہوئی۔ وہاں سے وہ دہلی روانہ ہوگئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button