جنرل نیوز

کھمم میں طب و دیگر شعبہ جات میں منفرد خدمات انجام دینے والے خواتین کو تہنیت

عالمی یوم خواتین کھمم میں طب و دیگر شعبہ جات میں منفرد خدمات انجام دینے والے خواتین کو تہنیت پیش کی گئی۔آج عالمی یوم خواتین کے ضمن میں رولنگ 1 ٹی وی کی جانب سے کھمم کے ائ ایم اے فنکشن ہال میں پروگرام منعقد ہوا رولنگ ون ٹی وی تلنگانہ کے چیرمین شیخ جانی کے صدارت میں منعقدہ پروگرام میں کھمم بلدیہ میر نیرجا کھمم سڈا چیرمین بی وجے کمار نے شرکت کی

 

اس موقع پر کھمم بلدیہ میر نیرجا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو تمام شعبہ جات میں ترقی دینے کے لئے ریاستی وزیر اعلی کے سی آر جنگی خطوط پر اقدامات کررہے ہے کھمم شہر میں طبی اور تعلیمی میدان میں خواتین ڈاکٹرس اور خواتین اساتذہ بہترین خدمات انجام دیں رہے ہے رولنگ ون ٹی وی کے چیرمین شیخ جانی کے صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر خواتین کے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اس قسم کا پروگرام منعقد کرنا بڑے بات ہے بعد میں کھمم بلدیہ میر نیرجا کے ہاتھوں تمام خواتین ڈاکٹرس و دیگر شعبوں میں کام کرنے والے خواتین کو کثرت سے شال پوشی کی گئی اس موقع پر آخر میں کھمم ضلع بی آر ایس اقلیتی صدر محمد تاج الدین نے کھمم بلدیہ میر نیرجا کی شال پوشی اور گل پوشی کی اس موقع پر خواتین کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی رولنگ ون ٹی وی کے چیرمین شیخ جانی نے کلمات تشکر پیش کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button