جنرل نیوز

نوجوانوں کی بے راہ روی،نشہ کی لت،اور طلاق وخلع کے بڑھتے واقعات کے خلاف جمعیۃ العلماء میدک کے زیرِ اہتمام جلسہ کا انعقاد ۔علمائے کرام کے خطابات

میدک13جنوری(اردو لیکس نیوز)(ابو فیضان میدک) نوجوانوں کی بے راہ روی،نشہ کی لت،اور طلاق وخلع کے بڑھتے واقعات کے خلاف جمعیۃ العلماء میدک کے زیرِ اہتمام بمقام مدرسہ انوار القرآن، مسجد گاری باؤلی روبرو بس اسٹانڈ تو پران ضلع میدک میں زیر صدارت پاسبان ملت حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب دامت بر کاتہم العالیہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش،زیر قیادت محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر دامت برکاتہم جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش،زیر سرپرستی محترم الحاج سید ربانی، سرپرست و نائب صدر جمعیۃ علما ضلع میدک و ناظم مدرسہ انوار القرآن تو پران،زیر نگرانی محترم مولانا قاضی محمد مسیح الدین قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع میدک و ناظم مدرسہ مفتاح العلوم نرسا پور منعقد کیا گیا۔

 

جس میں مدعو ئین خصوصی کے طور پرحضرت مولانا محمد عرفان قاسمی دامت برکاتہم مبلغ دار العلوم دیوبنداور حضرت مولانا محمد جاوید علی حسامی ناظم مدرسہ مدینۃ العلوم، میدک کے خطابات ہوئے۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مولانا جاوید علی حسامیؔ نے باطنی امراض کے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ نمازوں کا مقصد در اصل زندگی میں سدھار آنا چاہئیے۔دنیوی زندگی کافی مختصر ہے لہذا موت سے پہلے موت کے بعد والی زندگی کی ہم می سے ہر ایک کو تیاری کرنا چاہئیے۔اجلاس سے حافظ پیرخلیق احمد صابرجنرل سکریٹری جمیعۃ العلماء تلنگانہ وآدھرا نے خطاب کرتے ہوئے کارگزاری سناتے ہوئے کہاکہ تقریبََا 8000 ہزار لوگ اصلاح ِ معاشرہ کی مہم میں شریک ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ دیر رات تک جاگنا صحت کے لئے کافی نقصاندہ ہوتا ہے۔اجلاس سے مفتی عرفان قاسمیؔ مبلغ دار العلوم دیوبند نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مدنی معاشرہ ہم میں سے ہر ایک کو اپناتے ہوئے نہ صرف اپنی اصلاح بلکہ معاشرہ کی اصلاح پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے علمائے کرام کو متوجہ کرتے ہوئے کہاکہ نوفارغ علمائے کرام کو چاہئیے کہ وہ عوامی میدان میں پہونچ کر دین کی خوب خدمت کریں اور ذمہ داران ان کی حوصلہ افزائی فرمائیں۔اجلاس کا آغاز حافظ قاری نعمان سلمہ کی قرات اور مولانا ابو جعفر مظاہری کی نعت سے ہوا۔نظامت کے فرائض حافظ قطب الدین جنرل سکریٹری جمعیۃ العلماء ضلع میدک نے انجام دئے۔مفتی عرفان قاسمیؔ مبلغ دار العلوم دیوبند کی رقت انگیز دعاء پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔

 

اجلاس میں مولانا محمد عبد العظیم سبیلیؔ ناظم صدر مدرس جامعہ عربیہ سیوانگر،مولانا عبد العظیم قاسمیؔ،نرساپوری،جناب احمد چیگنٹہ،مفتی عبد الحمید قاسمیؔ،استاذ مدرسہ انوار القرآن توپران کے علاوہ ضلع بھر کے دینی مدارس کے علمائے کرام،حفـاظِ کرام کے علاوہ دور دراز سے تشریف لائے ہوئے سامعین کی کثیر تعداد شریک رہی۔جناب حضرت مولانا محمد قاضی مسیح الدین قاسمیؔ صدر ضلع جمعیۃ العلماء ضلع میدک وناظم مدرسہ عربیہ مفتاح العلوم نےتمام حاضرین کا استقبال کیا۔اور جناب سید ربانی نائب صدر جمعیۃ العلماء ضلع میدک نے کلماتِ تشکر پیش کئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button