تلنگانہ

ایس آئی ٹی کی نوٹس پر کے سی آر کا رد عمل

حیدرآباد: فون ٹیپنگ کیس میں پہلے ہی بی آر ایس کی اعلیٰ قیادت سے پوچھ گچھ کر چکے ایس آئی ٹی حکام نے جمعرات کے روز بی آر ایس سربراہ و سابق چیف منسٹر کے سی آر کو نوٹس جاری کی۔

 

انہوں نے انہیں ہدایت دی کہ وہ جمعہ کو دوپہر 3 بجے نند نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ پر تفتیش کے لیے دستیاب رہیں تاہم چونکہ بلدیاتی انتخابات کے لیے نامزدگیوں کی آخری تاریخ بھی جمعہ ہی ہے اس لیے کے سی آر نے پولیس کو اطلاع دی کہ وہ امیدواروں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں

 

اور درخواست کی کہ تفتیش کسی اور دن رکھی جائے۔جوبلی ہلز کے اے سی پی پی وینکٹ گیری کو دو صفحات پر مشتمل ایک مکتوب لکھ کر کے سی آر نے وضاحت کی کہ وہ اس دن حاضر کیوں نہیں ہو سکتے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button