تلنگانہ

بودھن میں برقی پول سے گر کر ایک ہیلپر فوت

متوفی کے رشتے دار وں کی جانب سے دواخانہ کے روبرو احتجاج و راستہ روکو منظم برقی عہدیدار واقع کے لئے ذمہ دار متوفی کے والد کا الزام 

نظام آباد 31 اگست ( محمد یوسف الدین خان نیوز اینڈ ویڈیوز میڈیا/ اردو لیکس) بودھن ٹاون کے حدود میں واقع رکاس پیٹ میں ایک برقی پول کی مرمت کے دوران کرنٹ شاک لگنے کی وجہ سے ایک عارضی ہیلپر فوت ہوگیا تفصیلات کے بموجب رکاس پیٹ میں ایک مکان میں بجلی کی سربراہی منقطع ہوجانے کی شکایت پر لائن مین وسنت کے ہمراہ سنتوش کمار عمر (30) ساکن ورنی منڈل جو عارضی طور پر محکمہ ٹرانسکو میں خدمات انجام دے رہا تھا رکاس پیٹ میں موجود برقی ٹرانسفارمر بند کرکے برقی پول پر چڑھ کر اس کی مرمت کررہا تھا کہ اس دوران کرنٹ شاک کی زد میں آ گیا جس کے باعث مقام حادثہ پر ہی موت واقع ہوگئی

 

اطلاع ملنے پر ٹرانسکو کے اعلیٰ عہدیدار مقام واردات پہونچ کر پولیس کو اس واقع کی اطلاع دیئے جانے ہر نعش کو بغرض ہوسٹ مارٹم ایریا ہاسپٹل بودھن منتقل کیا تحقیقات کرنے والے عہدیداروں نے اس حادثہ کے سلسلے میں یہ نتیجہ اخذ کیا برقی کے صارف کے مکان میں موجود انوینٹر سے الٹا(Reverse ) کرنٹ واپس ہو ہوگا جس کے باعث سنتوش کی موت واقع ہونے کا اندیشہ کا اظہار کیا اس سلسلے میں مکمل تحقیقات کی جائے گی متوفی کے رشتے دار وں نے حادثہ کی اطلاع فراہم کئے بغیر سنتوش کی نعش کو مقام حادثہ سے دواخانہ منتقل کرنے پر اپنی سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دواخانہ کے روبرو زبردست احتجاج کیا۔

 

متوفی کے والد راجیانائک اور اس کے رشتے داروں نے نعش کے ساتھ سڑک پر بیٹھ کر راستہ روکو احتجاج منظم کیا اور سنتوش کی موت کے لئے محکمہ برقی کے لائن مین ڈی کو ذمہ دار قرار دیا ہے اس دوران متوفی رشتے دار وں نے بتایا کہ سنتوش کی شادی گزشتہ نو ماہ قبل انجام پائی تھی اور اس کی بیوی پانچ ماہ کی حاملہ سے ہے اس حادثہ سے ان کے خاندان میں غم کا ماحول دیکھا گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button