نیشنل

بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار اسرانی چل بسے

ممبئی ۔ معروف اداکار اسرانی کا انتقال ہوگیا ہے۔ ان کی عمر 84 سال تھی۔ بتایا گیا ہے کہ اسرانی پچھلے کافی دنوں سے بیمار تھے۔ ان کا ہسپتال میں علاج جاری تھا۔

 

پورے ملک میں آج دیوالی کا تہوار منایا جارہا ہے، اسی دوران یہ انتہائی افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ معروف اداکار اسرانی کا انتقال ہوگیا ہے۔ عمر 84 سال تھی۔ بتایا گیا ہے کہ وہ کافی عرصے سے بیماری کا شکار تھے اور ہسپتال میں علاج کرا رہے تھے۔ گزشتہ پانچ دن سے ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

 

 

بتایا گیا ہے کہ انہیں پھیپھڑوں کےمرض کی وجہ سے ہسپتال میں رکھا گیا تھا اور وہیں ان کا انتقال ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ شام تقریباً 4 بجے انہوں نے آخری سانس لی۔اسرانی کی پیدائش 1 جنوری 1941 کو جے پور میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے جے پور کے سینٹ جیوِیٔرز اسکول سے تعلیم حاصل کی اور پھر راجستھان کالج سے گریجویشن کیا۔

 

 

سال 1967 میں فلم „ہرے کانچ کی چوڑییاں“ سے اسرانی نے بالی وُڈ میں اپنا قدم رکھا تھا۔ اس کے بعد وہ بالی وُڈ کی کئی فلموں میں نظر آئے اور اپنی مزاحیہ ٹائمنگ کے باعث مشہور ہوئے۔ لیکن آج وہ ہمارے درمیان نہیں رہے اور سب انہیں عقیدت کے ساتھ خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button