تلنگانہ

حیدرآباد شہر میں چیتے کی موجودگی سے سنسنی

حیدرآباد کے گولکنڈہ علاقہمیں چیتے کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔ اطلاعات کے مطابق، چیتے کو ابراہیم باغ ملٹری علاقہ میں سڑک عبور کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید کیا گیا۔

 

بتایا گیا ہے کہ یہ چیتا تارامتی کے پچھلے حصے سے موسی ندی کی طرف گیا۔ گولکنڈہ پولیس نے فوری طور پر محکمہ جنگلات کو اطلاع دی۔

 

چند دنوں سے یہ چیتا منچریول اور نارسنگی علاقوں میں بھی دیکھا گیا تھا۔ گری ہاؤنڈس علاقے میں جنگلاتی عملے نے 4 جال اور ٹریپ کیمرے لگائے، لیکن چیتا اب تک گرفت میں نہیں آیا

 

۔ تازہ واقعہ میں چیتے کو ابراہیم باغ کے ملٹری علاقے میں سڑک عبور کرتے دیکھا گیا، جس سے مقامی عوام میں تشویش بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button