تلنگانہ

تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں بجلی گرنے سے 6 افراد ہلاک

تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے پیپری گاؤں میں جمعرات کے دن آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ تمام متوفی ایک ہی گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں، جس کے باعث پورے گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق پیپری گاؤں کے رہنے والے 49 سالہ منوہر ، ان کی بیٹی 15 سالہ سنجنا ، رمبھا بائی، بھیم بائی اور دیگر پانچ مزدور کھیت میں زرعی کام کے لیے گئے تھے۔ اسی دوران آسمان میں گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوئی،

 

جس سے بچنے کے لیے وہ سب ایک چھوٹے جھونپڑے میں پناہ لیے۔اسی وقت اچانک جھونپڑے پر آسمانی بجلی گری، جس کے نتیجے میں رمبھا بائی، بھیم بائی، منوہر اور ان کی بیٹی سنجنا موقع پر ہلاک ہو گئے

 

۔زخمیوں کو فوری طور پر 108 ایمبولینس کے ذریعے عادل آباد کے رِمس اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں مزید دو افراد دم توڑ گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button