تلنگانہ

کل پیر کو بی آر ایس پارٹی امیدواروں کی فہرست متوقع _ 10 ارکان اسمبلی جنھیں ٹکٹ نہ دینے کا امکان ہے ان کی تفصیلات

حیدرآباد _ 20 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ میں حکمران جماعت بی آر ایس نے اسمبلی انتخابات کا شیڈول جاری ہونے سے قبل ہی پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف منسٹر چندرشیکھرراو و صدر بی آر ایس چندرشیکھرراو پیر 21 اگست کو 11 بج کر 5 منٹ کو پارٹی کے دفتر تلنگانہ بھون میں پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کریں گے۔

 

ذرائع کے مطابق امیدواروں کی پہلی فہرست میں 105 نام شامل ہونے کا امکان ہے اس مرتبہ 10 ارکان اسمبلی کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن کے خلاف مختلف قسم کے الزامات ہیں بعض میڈیا نے ٹکٹ سے محروم ہونے والے امیدواروں کے ناموں کو بھی منظر عام پر لایا ہے

یہ وہ 10 موجودہ ایم ایل اے ہیں جو اپنا ٹکٹ کھو دیں گے۔

01:آصف آباد – کوا لکشمی اترم سکو کی جگہ

02:- خانہ پورہ – ریکھانائک کی جگہ بھوکیا جانسن نائک

03:– دونوں – راٹھوڑ باپو راؤ کی جگہ انیل جادھو

04 :- ویملواڑہ  – چیلمیڈا لکشمی نرسمہا راؤ، چنامنینی رمیش کی جگہ

05:- نرساپور – مدھن ریڈی کی جگہ سنیتا لکشما ریڈی

06:- اپل بنداری لکشماریڈی کی جگہ  بیٹی سبھاش ریڈی

07جنگاوں – پلا راجیشور ریڈی ، متھیریڈی یادگیری کی جگہ

اسٹیشن گھن پور :- کڈیم سری ہری ،  ٹی  راجیا کی جگہ08

09:-ایلندو – گمادی انورادھا ،  ہری پریہ نائک کی جگہ 

10:–  وائرا _  جگا مدن لال ،  رامولو نائک کی جگ

 

جن کو پہلی بار موقع ملے گا

01:- حضور آباد: پاڑی کوشک ریڈی

02:ملوگو: پی ناگا جیوتی

03:بھدراچلم: تیلم وینکٹاراو

اب تک 13 لوگوں کے ٹکٹ کنفرم ہوچکے ہیں۔ صبح تک انتظار کرنا ہوگا اور دیکھنا ہوگا کہ پیر کو  چیف منسٹر کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست میں مزید کتنے لوگوں کو غیر متوقع جھٹکا لگے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button