نیشنل

زوماٹو کا ایک اور جھٹکہ۔ اب دوری کے حساب سے وصول کئے جائیں گے ڈیلیوری چارجس

حیدرآباد: معروف فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارم زوماٹو (Zomato) نے صارفین کو ایک اور جھٹکا دیا ہے۔ نقصان کو کم کرنے کی کوشش کے طور پر کمپنی نے نئی فیس عائد کرنی شروع کی ہے۔

 

اب سے فاصلے کے حساب سے "لانگ ڈسٹنس سروس فیس” لی جائے گی۔ یعنی اگر آپ کسی دور دراز ہوٹل یا ریستوران سے کھانے کا آرڈر دیتے ہیں تو آپ کو اضافی چارج ادا کرنا ہوگا۔

 

4 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر واقع ریستوران سے آرڈر کرنے پر زوماٹو کی نئی "لانگ ڈسٹنس سروس فیس” لاگو ہوگی۔اگر ریستوران اور ڈیلیوری پتے کے درمیان فاصلہ 4 سے 6 کلومیٹرہے اور آرڈر کی قیمت 150 روپے سے زیادہ ہے، تو صارف سے 15 روپے فیس لی جائے گی۔

 

اگر فاصلہ 6 کلومیٹر سے زیادہ ہے تو آرڈر کی قیمت سے قطع نظر، شہر کے حساب سے 25 سے 35 روپے سروس فیس عائد کی جائے گی۔

 

کووِڈ وبا سے پہلے زوماٹو 4 سے 5 کلومیٹر تک کے فاصلے پر کوئی فیس عائد نہیں کرتا تھا۔ وبا کے دوران جب کئی ریستوران عارضی طور پر بند ہوگئے، تو کمپنی نے ڈیلیوری کی حد کو 15 کلومیٹر تک بڑھا دیا تھا۔ بعد میں اسے بتدریج کم کرتے ہوئے اب فاصلے کی بنیاد پر فیس لینا شروع کیا گیا ہے۔

 

کمپنی نے ریستوران پارٹنرز کو یہ مشورہ بھی دیا ہے کہ سروس چارجز آرڈر کی کل قیمت کے 30 فیصد سے زیادہ نہ ہوں۔زوماٹو گولڈ صارفین کو دی جانے والی بارش کے دن اضافی چارج سے چھوٹ بھی ختم کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button