تلنگانہ

محبوب عالم خان اور مجاہد عالم خان پولیس حراست میں۔ وی آئی پی سلوک کا الزام

حیدرآباد: شہر کے نامور ایڈوکیٹ خواجہ معز الدین کے قتل واقعہ میں پولیس نے مبینہ طورپر الزامات کا سامنا کرنے والے محبوب عالم خان اور ان کے بیٹے مجاہد عالم خان کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان دونوں سے عابڈس پولیس اسٹیشن میں

 

پوچھ تاچھ کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ انھیں ریاست کرناٹک کی سرحد سے حراست میں لیا گیا ہے۔ اسی دوران مرحوم ایڈوکیٹ کے فرزند فرحان نے الزام عائد کیا کہ قتل واقعہ کے ملزمین کے ساتھ وی آئی پی سلوک کیا

 

جارہا ہے۔اسی دوران مجلس اتحاد المسمین کے رکن اسمبلی جناب محمد ماجد حسین کی قیادت میں عابڈس پولیس اسٹیشن کے پاس احجاج کیا گیا اور خواجہ معز الدین کے قاتلوں کو انصاف دلاو کے نعرہ لگائے گئے۔ بعد ازاں رکن اسمبلی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا

 

ہمیں پولیس کی کاروائی پر پورا یقین تھا مگر یہاں پر یہ ہوا کہ ان کو جس طریقے سے لایا گیا ہے اور جس طریقے سے یہاں پر وی آئی پی ٹریٹمنٹ دیتے ہوئے موبائلز کے ساتھ اے سی روم میں ان کو بٹھایا گیا ہے

 

اور فون استعمال کرنے کی اجازت دی جارہی ہے ،تعجب کی بات یہ ہے کہ ایک کانگریس کا لیڈر جو نامپلی سے تعلق رکھتا ہے جس کو آپ بھی جانتے ہیں وہ باہر آ کر کہہ رہا ہے کہ ہم نے سرینڈر کیا ہے، انھوں نے سوال کیا کہ کیا

 

پولیس ناکامیاب ہے کیا پولیس کی وہ قابلیت نہیں تھی کہ پولیس انھیں خود پکڑ کر لائے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button