تلنگانہ

9 اسمبلی حلقوں سے مقابلہ کرنے مجلس کا اعلان _ ماجد حسین اور میر ذوالفقار بھی امیدوار _ صدر مجلس بیرسٹر اویسی کی پریس کانفرنس

کل ہند مجلس اتحادالمسلمین نے 9 حلقوں سے مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے آج دارالاسلام میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی نے کہا کہ مجلس اس مرتبہ موجودہ 7 اسمبلی حلقوں کے علاوہ مزید دو حلقوں جوبلی ہلز اور راجندر نگر سے مقابلہ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دو ارکان اسمبلی جناب سید احمد پاشاہ قادری اور جناب ممتاز احمد خان کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان کی جگہ مزید دو قائدین میر ذوالفقار اور محمد ماجد حسین کو ٹکٹ دیا گیا ہے انہوں نے کہا نامپلی اسمبلی حلقہ سے ماجد حسین اور یاقوت پورہ سے جعفر حسین معراج، چارمینار سے ذوالفقار اور باقی موجودہ ارکان اسمبلی کو ٹکٹ دیا گیا ہےجن میں جناب اکبر الدین اویسی کو چندرائن گٹہ، احمد بلالہ کو ملک پیٹ اور کوثر محی الدین کو کاروان سے امیدوار بنایا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button