وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی نے انتخابات میں مقابلہ نہ کرنے کا کیا فیصلہ _ کانگریس کی تائید کرنے شرمیلا کا اعلان

حیدرآباد _ 3 نومبر ( اردولیکس) وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2023 میں تلنگانہ اسمبلی انتخابات نہیں لڑیں گی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہ ہم نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ ہم اپوزیشن کے ووٹ کو تقسیم نہیں کرنا چاہتے
شرمیلا نے واضح کیا کہ الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور اپوزیشن کے ووٹوں کو تقسیم کرکے کے سی آر کو جیتنے میں مدد نہیں کریں گے۔ وائی ایس شرمیلا نے کہا کہ کانگریس ملک کی سب سے بڑی سیکولر پارٹی ہے.. جب سونیا اور راہول گاندھی سے ملاقات ہوئی۔تو انہوں نے بھی کانگریس پارٹی کی تائید کی درخواست کی تھی
شرمیلا نے یہ بھی کہا کہ اس بات کا خدشہ ہے کہ اگر کانگریس پارٹی کے ووٹوں کی تقسیم سے کے سی آر چیف منسٹر بنے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔
Time always gives us a choice that history will remember…and now is the opportunity to choose between the political interest and larger public interest. Today, I stand at this critical juncture of sacrifice, where the YSR Telangana Party has decided to back out from contesting… pic.twitter.com/98C6v1hFjg
— YS Sharmila (@realyssharmila) November 3, 2023