شناخت دیکھ کر ٹرین میں ایک شخص پر حملہ۔ مہاراشٹرا جانے کے دوران حیدرآباد کے مضافات میں واقعہ

حیدرآباد ۔ ٹرین میں سفر کے دوران ایک مسافر محمد عمران پر مبینہ طور پر ان پر مذہبی شناخت کی بنیاد حملہ کرنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس واقعے سے متعلق عمران کی پولیس کو دی گئی تفصیلات پر مشتمل ویڈیو 11 فروری کو سوشل میڈیا پر سامنے آیا
عمران کے مطابق حملہ آوروں نے ان کی داڑھی اور ٹوپی دیکھ کر انھیں نشانہ بنایا اور بیچ بچاؤ کرنے والے ان کے دوست کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ منماڑ ۔کاکیناڈا۔ شرڈی ایکسپریس میں اس وقت پیش آیا جب ٹرین حیدرآباد کے حفیظ پیٹ اسٹیشن پر رکی ہوئی تھی۔
عمران نے کہا کہ حملہ آور گروہ پہلے ہی سے کسی جھگڑا کررہا تھا اور جب وہ صورتحال جاننے کے لیے قریب گئے تو اسی دوران انھیں بھی بری طرح پیٹا گیا۔ انھوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس وہاں پہنچی۔
معلوم ہوا کہ عمران مہاراشٹرا کے شہر لاہور جارہی تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔



