تلنگانہ
پولیس کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک شخص کی خودکشی۔ انتہائی اقدام سے قبل بنایا ویڈیو
حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ یاقوت پورہ ایس آر ٹی کالونی سے تعلق رکھنے والے یونس نے آج یہ انتہائی اقدام کیا، انھوں نے جان دینے سے قبل ایک ویڈیو بنایا جس میں انھوں نے کہا کہ
پولیس کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر وہ خودکشی کررہے ہیں۔ معلوم ہوا کہ ان کا بھتیجہ گزشتہ چار ماہ سے ایک لڑکی کے ساتھ غائب تھا اور پولیس اس سلسلے میں یونس پر مسلسل دباؤ ڈال رہی تھی جس کی وجہ سے انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔
خودکشی سے پہلے یونس نے یہ ویڈیو بھی ریکارڈ کی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہاہےجس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ نہیں جانتے کہ وہ لوگ کہاں ہیں باوجوتاس کے انہیں پریشان کیا جارہا ہے۔