نیشنل

چندرابابو نائیڈو کو راجمندری جیل میں خصوصی کمرہ الاٹ کرنے اور گھر کے کھانے کی اجازت دینے عدالت کی ہدایت

وجے واڑہ _ 10 ستمبر ( اردولیکس) آندھراپردیش کی اے سی بی کورٹ نے تلگودیشم سربراہ لیڈر چندرا بابو نائیڈو کو جیل میں خصوصی کمرہ میں رکھنے کی ہدایت دی ہے جنہیں سی آئی ڈی نے اسکل ڈیولپمنٹ کیس میں گرفتار کیا تھا کورٹ میں ان  کے وکیل نے کہا کہ چندرابابو ریاست کے سابق چیف منسٹر اور اپوزیشن لیڈر ہیں اس لئے انھیں خصوصی سہولت فراہم کی جائے۔ جس پر کورٹ نے جیل حکام کو ہدایت دی کہ راجمندری سنٹرل جیل میں ایک خصوصی کمرہ الاٹ کیا جائے۔

 

وجئے واڑہ اے سی بی کورٹ نے چندرابابو نائیڈو کے وکیل کی طرف سے دائر درخواست پر فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے جیل حکام سے کہا کہ وہ انھیں گھر سے خصوصی کھانا لانے کی اجازت دیں۔ عدالت نے حکام کو چندرا بابو کو ضروری ادویات اور طبی علاج فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

 

چندرا بابو کو گھر میں نظر بند رکھنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button