تلنگانہ
ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے سے 19 سالہ نوجوان کی موت، 19 دیگر بیمار- تلنگانہ کے میدک ضلع میں واقعہ
میدک: تلنگانہ کے ضلع میدک کے نرساپور میں ایک ریسٹورنٹ میں مبینہ طور پر آلودہ کھانا کھانے سے 19 سالہ نوجوان سائی رام کی موت ہوگئی، جبکہ دیگر 19 افراد بیمار پڑگئے۔ متاثرین کو الٹیاں اور دست کی شکایت کے بعد مختلف اسپتالوں میں شریک کروایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق، متاثرین نے نرساپور کے ون پیالیس ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا تھا، جس کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ واقعہ پر وزیر صحت دامودر راج نرسمہا نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کھانے کے نمونے جانچ کے لئے روانہ کرنے اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی۔
فوڈ سیفٹی حکام نے ریسٹورنٹ کا معائنہ کیا اور لائسنس نہ ہونے کے باعث اسے عارضی طور پر بند کردیا۔



