انٹر نیشنل

پاکستان میں اسکول کی چھت منہدم، 21 افراد جاں بحق، متعدد طلبہ ملبے میں دب گئے

 

پشاور: پاکستان کے شہر پشاور میں ایک خانگی اسکول کی چھت منہدم ہونے سے 21 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ الخیر اسکول میں پیش آیا، جہاں چھت گرنے کے وقت طلبہ کلاس رومز میں موجود تھے۔ حادثے میں 7 سے 12 سال عمر کے طلبہ بھی شامل ہیں، جبکہ متعدد افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔

 

پشاور کے ڈپٹی کمشنر افاق وزیر نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملبہ ہٹانے اور پھنسے ہوئے طلبہ کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ واقعے کے بعد پشاور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

 

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے حادثے پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری امدادی اقدامات کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ ہمارا سرمایہ ہیں اور انہیں کھونا انتہائی افسوسناک ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button