تلنگانہ

میدک، قدیرخان کی موت کا معاملہ۔ سرکل انسپکٹر ،سب انسپکٹر کے خلاف کاروائی ۔ڈی جی پی نے دی تحقیقات کی ہدایت

حیدرآباد: ڈایریکٹر جنرل پولیس تلنگانہ انجنی کمار نے میدک واقعہ کی جامع تحقیقات کی ہدایت دے دی ہے۔ کاما ریڈی ضلع سے تعلق رکھنے والے سینئر عہدیدار کو تحقیقاتی افسر مقرر کیا گیا ہے۔

آئی جی چندرشیکھر کو تحقیقاتی نگرانی سونپی گئی ہے۔ میدک سرکل انسپکٹر اور سب انسپکٹر کو تادیبی کاروائی کی میدک ایس پی کو ہدایت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس مہینہ کی 16 تاریخ کو میدک سے تعلق رکھنے والے قدیر خان گاندھی ہاسپٹل میں علاج کے دوران فوت ہوگئے۔

سرقہ کے الزام میں گرفتار قدیر خان کو پولیس کی جانب سے زدوکوب کرنے کا اُن کی بیوی نے الزام عائد کرتے ہوئے شکایت کی تھی۔ واضح رہے کہ اس واقعہ کے خلاف میدک کے عوام میں شدید برہمی کی لہرپائی جاتی ہے۔‌اسی دوران سرکل انسپکٹر اور سب انسپکٹر کے علاوہ دو کانسٹلز کو آئی جی آفیس رپورٹ کرنے کی ہدایت دی‌ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button