انٹرٹینمنٹ

مرکزی وزیرسمرتی ایرانی کی بیٹی کی شادی۔ استقبالیہ میں شاہ رخ شریک

ممبئی: مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کی بڑی بیٹی نے حال ہی میں اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ شادی کی ہے۔ شادی کے بعد ایرانی خاندان نے ممبئی میں ایک شاندار استقبالیہ کا اہتمام کیا جس میں بالی ووڈ کے کئی ستارے پہنچے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے بھی استقبالیہ میں شرکت کی۔ اس پارٹی کی تمام تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں اسمرتی اپنے مہمان کے ساتھ سرخ ساڑی میں تصویرکشی کرتے ہوئے نظرآرہی ہیں۔ سمرتی ایرانی کی بیٹی کی شادی 9 فروری کو ارجن بھلا سے راجستھان کے کھیمسر فورٹ اینڈ پیلس میں ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button