ایجوکیشن

نارائن پیٹ ضلع مستقر میں واقع اقلیتی اقامتی اسکول و کالج میں داخلہ جاری: اولیاء طلباء سے داخلہ لینے ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسرایم اے رشید کا بیان

نارائن پیٹ: 7 جون(اردو لیکس)ایم اے رشید ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر نارائن پیٹ ضلع کی اطلاع کے بموجب تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول بوائز نارائن پیٹ و اقلیتی اقامتی کالج بوائز نارائن پیٹ میں سالانہ 2024-25 کے تحت پانچویں جماعتوں کے طلباء کے لئے داخلے جاری ہیں۔ ایم اے رشید نے بتایا کہ اسکول و کالج میں انگلش میڈیم ‘ معیاری تعلیم’ کے علاوہ ہاسٹل کی تمام سہولیات مفت دی جاتی ہیں۔ جماعت پنجم اور انٹرمیڈیٹ سال اول میں داخلے جاری ہیں۔

 

اور جماعت ششم ‘ ہفتم ‘ اور ہشتم کے مخلوعہ نشتوں پر بھی داخلے جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے اقلیتی طلباء کو مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ کتابیں اور تمام تر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نارائن پیٹ میں اقلیتی اقامتی اسکول وکالج کی کشادہ عمارت’ رہاشی انتظام اس اسکول وکالج میں بہترین ہے۔

 

اور اسکے علاوہ مکتھل مستقر کے اسکول و کالج برائے طالبات میں بھی داخلہ جاری ہیں۔ جہاں پر اقلیتی طلباء و طالبات کو پہلے آو پہلے پاو کی بنیاد پر داخلہ عمل میں آئے گا۔ مزیدتفصیلات کے لئے اسکول پرنسپل خواجہ محبوب خان 9441059387′ کالج پرنسپل جگدیش ریڈی سے فون نمبر پر 9866952998 پر ربط پیدا کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button