تلنگانہ

حیدرآباد میں میسا کا شاندار اجلاس و عید ملن: اقلیتی ملازمین کے اتحاد پر زور

تلنگانہ اسٹیٹ مائنارٹی ایمپلائیز سروسز ایسوسی ایشن (MESA) سنٹرل یونین کا اسٹیٹ جنرل باڈی میٹنگ اور عید ملن پروگرام سرورام پرتاپ ریڈی تلگو یونیورسٹی، حیدرآباد میں نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوا۔ یہ پروگرام ریاستی صدر و بانی ڈاکٹر محمد عبدالفاروق احمد، ریاستی جنرل سکریٹری سید نعیم الدین، اعزازی صدر خواجہ معین الدین، پریس سکریٹری سید احمد بخاری، اور نیشنل کوآرڈینیٹرز توفیق الرحمن اور عبدالرب کی قیادت میں منعقد کیا گیا۔

 

اس موقع پر مہمانِ خصوصی ڈاکٹر ریاض احمد اور چیف گیسٹ مسٹر یلورو سرینواس راؤ نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مختلف محکموں میں خدمات انجام دینے والے اقلیتی ملازمین کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر متحد ہونا چاہیے، کیونکہ اتحاد ہی ان کے مسائل کے مؤثر حل کی کنجی ہے۔

 

اسی پروگرام کے دوران ضلع پدداپلی کے کیلنڈر کی باوقار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جو جناب افضل محی الدین، صدر میسا ضلع پدداپلی کی قیادت میں انجام دی گئی۔ اس موقع پر جنرل سکریٹری عبدالقادر، نائب صدر محمد حفیظ الدین، اسٹریٹ سکریٹری عبدالجمیل اور حبیب الرحمن سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

 

پورے پروگرام کی نظامت جناب افضل محی الدین (MESA) نے نہایت عمدہ، منظم اور شاندار انداز میں انجام دی۔ اس کے ساتھ ساتھ عید ملن کا اہتمام بھی کیا گیا، جس نے پروگرام میں محبت، بھائی چارہ اور یکجہتی کی فضا کو مزید مضبوط کیا۔

 

یہ پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جس میں تمام اراکین کی بھرپور شرکت اور اتحاد کا شاندار مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button