ایجوکیشن

جے ای ای مین امتحان کے نتائج جاری _ حیدرآباد کے وینکٹ کو آل انڈیا فرسٹ رینک

حیدرآباد _ 29 اپریل ( اردولیکس ) ملک کے ممتاز تعلیمی اداروں میں انجینئرنگ کورسز میں داخلے کے لیے منعقدہ جے ای ای مین 2023 سیشن-2 کے نتائج جاری آج صبح 3 بجے جاری ہوئے ہیں ۔ اس امتحان میں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے طلبہ نے نمایاں مظاہرہ کیا ہے ۔

 

جے ای ای مین امتحان میں حیدرآباد کے طالب علم سنگاراپو وینکٹ کوندینیا نے آل انڈیا سطح پر پہلا رینک حاصل کیا۔ وینکٹ نے 300/300 نمبر حاصل کئے۔ انھوں نے اسکول سے انٹر تک حیدرآباد کے سری چیتنیا تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کی۔ وینکٹ نے کہا کہ وہ جے ای ای ایڈوانسڈ میں بہترین رینک حاصل کرنے کے بعد آئی آئی ٹی بمبئی میں بی ٹیک کمپیوٹر سائنس کا مطالعہ کریں گے جو 4 جون کو منعقد ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button