تلنگانہ

نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے مجلسی کارپوریٹر ہارون خان کو پارٹی نے معطل کردیا

حیدرآباد _ 21 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ کے نظام آباد میونسپل کارپوریشن میں نمائندگی کرنے والے مجلس کے کارپوریٹر ہارون خان کے خلاف بدعنوانی کے الزامات عائد ہونے کے بعد انھیں پارٹی سے معطل کردیا گیا ہے

 

کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے ڈیویژن نمبر 13 سے نمائندگی کرنے والے مجلسی کارپوریٹر ہارون خان کو جماعت سے معطل کردیا گیا ہے نظام آباد ضلع انچارج ڈاؤن صدر مجلس محمد شکیل احمد فاضل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ چند دن قبل ڈیویژن نمبر 13 کے دھرم پوری بلز میں عیدگاہ اہلحدیث سے متصل قبرستان کی اراضی پر مورم کی غیر قانونی نکاسی کی گئی جس کیخلاف قبرستان کمیٹی کی جانب سے پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔ مجلس کے ذمہ داروں نے کارپوریٹر ہارون خان پر الزامات عائد ہونے کی تفصیلات صدر کل ہند مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی کو دی۔جس پر صدر مجلس ا نے ہارون خان کو برطرف کرنے کے احکامات جاری کئے ۔

اسی دوران نظام آباد مجلسی قائدین کے ایک وفد نے ضلع کلکٹر نارائن ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے  قبرستان کی اراضی پر مٹی کی غیر قانونی نکاس کی تحقیقات کرتے  ہوئے خاطیوں کے سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا اس سلسلے میں ضلع صدر محمد شکیل احمد فاضل نے ضلع کلکٹر کو ایک یاداشت پیش کی

متعلقہ خبریں

Back to top button