تلنگانہ

وندے ماترم شروع ہوتے ہی مجلسی ارکان کا ایوان سے واک آؤٹ، تلنگانہ اسمبلی میں بی جے پی کا ہنگامہ

تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران اس وقت غیر متوقع صورتحال پیدا ہوگئی جب اجلاس کے آغاز میں وندے ماترم گیت گائے جانے کے دوران مجلس اتحاد المسلمین کے ارکان اسمبلی ایوان سے باہر چلے گئے۔

 

اس واقعہ پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان اسمبلی نے سخت احتجاج کیا۔اسمبلی روایت کے مطابق اجلاس کے آغاز پر وندے ماترم گیت گایا جاتا ہے۔ اسپیکر کی ہدایت پر جیسے ہی گیت کا آغاز ہوا، ایم آئی ایم کے ارکان اپنی نشستوں سے اٹھ کر ایوان سے باہر چلے گئے اور گیت ختم ہونے کے بعد دوبارہ ایوان میں واپس آگئے

 

۔مجلس ارکان کے اس رویہ پر بی جے پی کے ارکان نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وندے ماترم کے دوران ایوان سے باہر جانا ملک اور آئین کی توہین کے مترادف ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ان ارکان کو وندے ماترم سننے میں دلچسپی نہیں یا ان میں حب الوطنی کی کمی ہے؟

 

بی جے پی ارکان نے اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ وندے ماترم کی بے حرمتی کرنے والے ارکان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ قومی جذبات کا احترام نہ کرنے والے عوامی نمائندوں کو اپنی روش تبدیل کرنی چاہئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button