تلنگانہ

ریاستی وزیر جوپلی کرشنا راؤ بی آر ایس میں دوبارہ شامل ہونے والے گدوال کے رکن اسمبلی کرشنا موہن ریڈی کے گھر پہنچ گئے

حیدرآباد ۔ گدوال کے بی آر ایس رکن اسمبلی بنڈلہ کرشنا موہن ریڈی کے گھر ریاستی وزیر جو پلی کرشنا راؤ پہنچ گئے۔ سمجھا جاتا ہے کہ انہیں منانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

 

واضح رہے کہ بی آر ایس کے رکن اسمبلی نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی بعد ازاں وہ کے ٹی آر سے ملاقات کے بعد دوبارہ بی آر ایس میں واپس لوٹ گئے تھے جس سے کانگرس پارٹی کے لیے دھکا سمجھا جا رہا تھا ۔ ایسے میں مانا جا رہا ہے کہ

 

جوپلی کرشنا راؤ انہیں منانے کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے اور انھیں دوبارہ کانگریس پارٹی میں واپس لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں جو پلی کرشنا راؤ اور رکن اسمبلی کو ان کی قیام گاہ پر ناشتہ کی‌ٹیبل‌پر دیکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button