تلنگانہ

تلنگانہ کے وزیر سرینواس گوڑ نے ریاست کے اگلے چیف منسٹر کے نام کا کیا انکشاف

حیدرآباد _ 19 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے وزیر سیاحت سرینواس گوڑ نے انکشاف کیا کہ چندرشیکھرراو کے بعد ان کے فرزند تارک راماراو ( کے ٹی آر) ریاست کے چیف منسٹر بنیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کے ٹی آر تلنگانہ کے مستقبل کے چیف منسٹر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے ٹی آر کے پاس چیف منسٹر بننے کی تمام قابلیت موجود ہے۔ منوگوڑو ضمنی انتخاب میں کامیابی کے بعد چیف منسٹر کے سی آر ، بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی سیاست میں اتریں گے۔  اس کے بعد تارک راماراو چیف منسٹر  بنیں گے۔ سرینواس گوڑ نے کہا کہ کے ٹی آر سو فیصد ریاست کے اگلے چیف منسٹر ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button