تلنگانہ پی سی سی میں مسلم اقلیت کو مناسب نمائندگی دینے مہیش کمار گوڑ کو محمد امتیاز کی یادداشت

حیدرآباد _ 23 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کانگریس کمیٹی کے سیکرٹری محمد امتیاز نے پی سی سی صدر و رکن کونسل مییش کمار گوڈ سے ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی۔ گاندھی بھون میں ہوئی اس ملاقات کے دوران محمد امتیاز نے مییش کمار گوڑ کو پی سی سی صدر بننے پر مبارکباد دی اور پی سی سی کی عاملہ کمیٹی میں مسلم اقلیتوں کو مناسب نمائندگی دینے کی درخواست کی۔انہوں نے کہا کہ ہر وقت پی سی سی کی عاملہ میں مسلمانوں کو نظر انداز کردیا جا رہا ہے پی سی سی میں کم از کم ایک نائب صدر، دو جنرل سیکریٹری اور تین سکریٹری مسلمانوں کو دئے جائیں۔ اس کے علاوہ عاملہ کے اراکین میں بھی مناسب نمائندگی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی کے صدور کے تقرر میں مسلمانوں کو زیادہ سے زیادہ نمائندگی دی جائے۔ مہیش کمار گوڑ نے محمد امتیاز کو تیقن دیا کہ وہ مسلمانوں کے ساتھ مناسب انصاف کریں گے