تلنگانہ

ایل نینو کے ممکنہ اثرات سے خبردار، پانی، برقی اور رقم کے کفایت شعاری سے استعمال کا تلنگانہ کے وزیر نے دیا مشورہ

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی و صنعتیں ڈی سریدھر بابو نے خبردار کیا ہے کہ ایل نینو کے ممکنہ اثرات کے باعث دنیا بھر میں سنگین حالات پیدا ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ مستقبل میں ممکنہ مشکلات سے نمٹنے کے لیے پانی، برقی اور رقم کا کفایت شعاری سے استعمال کریں اور قدرتی حالات کے مطابق ابھی سے احتیاطی اقدامات کریں۔

 

سری دھر بابو نے پیر کی شام جئے شنکر بھوپال پلی ضلع کے کٹارم منڈل میں واقع اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات کے باعث آنے والے دنوں میں مختلف مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ ان حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ عوام روزمرہ زندگی میں وسائل کے استعمال میں احتیاط برتیں اور غیر ضروری خرچ سے گریز کریں۔

 

انہوں نے کہا کہ فی الحال بورویلوں میں پانی کی سطح مسلسل کم ہورہی ہے اور آنے والے دنوں میں یہ صورتحال مزید سنگین ہوسکتی ہے۔ وزیر نے کسانوں کو مشورہ دیا کہ وہ یاسنگی کے موسم میں دھان کی کاشت کا فیصلہ پانی کی دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں

 

۔ انہوں نے زور دیا کہ بدلتے ہوئے قدرتی حالات کے پیش نظر فصلوں کا انتخاب اور کاشت کاری کے طریقے اختیار کرنا ضروری ہے، تاکہ پانی کی قلت سے پیدا ہونے والی مشکلات کو کم کیا جاسکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button