جنرل نیوز

بھینسہ کی اہم سڑکوں پر تہواروں کے ماحول میں آوارہ و بیمار کتوں کی دہشت۔

*بھینسہ کی اہم سڑکوں پر تہواروں کے ماحول میں آوارہ و بیمار کی دہشت۔

*عوام میں زبردست خوف کا ماحول بلدیہ کی توجہ بےحد ضروری۔*

بھینسہ 20 / اکتوبر (اظہر احمد خان) بھینسہ شہر کے کئی محلوں اور اہم سڑکوں پر آوارہ و بیمار کتوں کی دہشت مچی ہوئی ہے کیونکہ آوارہ و بیمار کتے شب و روز انسانوں کے درمیان گشت کرتے ہوئے خوف پیدا کررہے ہیں کیونکہ آوارہ و بیمار کتوں میں جلد (Skin) کی بیماری تصور کی جارہی ہے جنھیں دیکھنے پر عجیب سی کراہت بھی محسوس ہورہی ہے ایسی صورتحال میں کچھ آوارہ و بیمار کتے دکانوں اور کھانے پینے کی اشیاء کو مُنہ لگارہے ہیں جو کہ انسانی زندگی کے لیے انتہائی خطرناک ہے

 

ایک ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہیکہ بھینسہ شہر کے اہم مارکیٹ علاقہ میں واقع ایک تلن کے اشیاء کی دکان جو دوپہر کے اوقات بند ہے اس دکان کے سامنے رکھے سامان کو آوارہ و بیمار کتا مُنہ لگا کر کھانے کی تلاش کررہا ہے جس کے انفیکشن سے (سمیت غذاء) Food Poisioning ہونے کا خدشہ ہے جبکہ شہر میں (سیمت غذاء) Food Poisioning کے واقعات بھی منظر عام پر آچکے ہیں بھینسہ شہر کی عوام کا کہنا ہیکہ شہر میں ہندو بھائیوں کے تہواروں کا ماحول ہے جس کے لیے کھانے پینے اور کپڑوں کی خرید و فروخت کے لیے عوام بلخصوص خواتین اور معصوم بچے مارکیٹ ایریا پہنچ رہے ہیں

 

ایسے ماحول میں آوارہ و بیمار کتوں کے کانٹنے اور بیماری سے متاثر کرنے کا خدشہ لاحق ہے بھینسہ کی عوام نے محکمہ بلدیہ اور ضلعی حکام سے پُرزور انداز میں مطالبہ کیا کہ بھینسہ شہر سے آوارہ و بیمار کتوں کا جلد از جلد خاتمہ کرنے کے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کرتے ہوئے انسانی زندگی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button