تلنگانہ

وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہرالدین اور دیگر قائدین نے چیف منسٹر کی دعوت افطار کے انتظامات کا جائزہ لیا

تلنگانہ کے وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہرالدین نے آج لال بہادر اسٹیڈیم میں رمضان کے موقع پر منعقد ہونے والی سرکاری دعوتِ افطار کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی

 

۔اجلاس میں چیف منسٹر کی جانب سے منعقد ہونے والی دعوتِ افطار کے تمام انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور پروگرام کو بہترین انداز میں منعقد کرنے پر غور کیا گیا۔

 

اس موقع پر حکومت کے مشیر محمد علی شبیر، وقف بورڈ چیرمین سید عظمت اللہ حسینی ؛ میناریٹی فینانس کارپوریشن کے چیرمین عبید اللہ کوتوال ؛ اردو اکیڈمی کے صدر طاہر بن حمدان سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود بی شفیع اللہ ؛ ایس اے شکور کے علاوہ مختلف محکموں کے عہدیداران اور افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button