تلنگانہ

چوکس رہیں: کل شام حیدرآباد میں گونجیں گی سائرن کی آوازیں!

چوکس رہیں: کل شام حیدرآباد میں گونجیں گے سائرن کی آوازیں!

 

حیدرآباد: ریاستی دارالحکومت حیدرآباد شہر میں "آپریشن ابھیاس” (Operation Abhyaas) کے تحت ایک دفاعی مشق (ڈفینس ماک ڈرل) منعقد کی جا رہی ہے اس پروگرام کے حصہ کے طور پر کل چہارشنبہ کی شام 4 بجے شہر بھر میں سائرن کی آوازیں سنائی دیں گی۔

 

یہ مشق ملک بھر میں مرکزی حکومت کی ہدایت پر کی جا رہی ہے، جس کا مقصد عوام کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا ہے۔ یہ فیصلہ پہلگام دہشت گرد حملہ اور بھارت۔ پاکستان کے درمیان کشیدہ حالات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے جہاں کسی بھی وقت غیر متوقع صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

 

مرکزی حکومت کی ہدایت کے مطابق کل پورے ملک میں 259 مقامات پر سیکیورٹی ماک ڈرلز کی جائیں گی۔ تلنگانہ میں بھی ان مشقوں کا انعقاد ہوگا۔ حیدرآباد میں یہ مشقیں چار علاقوں ۔ کنچن باغ ڈی آر ڈی او، مولاعلی این ایف سی، سکندرآباد اور گولکنڈہ  میں کی جائیں گی۔

 

شام 4 بجے شہر بھر میں سائرن بجائے جائیں گے اور اس کے بعد ان چار مخصوص مقامات پر ماک ڈرلز شروع ہوں گی جن میں پولیس، فائر بریگیڈ، ایس ڈی آر ایف، طبی عملہ، ریونیو اور مقامی انتظامیہ کے اہلکار شامل ہوں گے، جو شام 4:20 تک متعلقہ مقامات پر پہنچ جائیں گے۔

 

یہ مشقیں عوام میں اس بات کی آگاہی پیدا کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں کہ ایمرجنسی کی صورت میں کس طرح کا ردعمل اختیار کرنا چاہیے۔ پورے پروگرام کی نگرانی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے کی جائے گی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button