تلنگانہ

2024 میں مودی جائیں گے گھر اور ہم جائیں گے دہلی _ کے سی آر کا کھمم جلسہ سے خطاب

کھمم _ 18 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ کے کھمم شہر کے مضافات میں منعقدہ بی آر ایس کا جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بی آر ایس صدر و چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں مودی کی گھر واپسی یقینی ہے اور اپوزیشن جماعتوں کی حکومت قائم ہوگئ ۔

اپنے خطاب میں چندرشیکھرراو نے کہا کہ ٹی آر ایس کو قومی سطح پر بی آر ایس میں تبدیل کر نے کا بنیادی مقاصد  تلنگانہ کے طرز پر ملک بھر میں اپوزیشن جماعتوں کے تعاون کے ساتھ ملک بھر کے کسانوں کو مفت برقی سربراہی کرنے ہے  کے سی آر نے کہا کہ ہمارے ملک میں وسائل کی کمی نہیں ہے مگر بدقسمتی سے کانگریس اور بی جے پی کے دور اقتدار میں وسائل کا صحیح استعمال نہیں کیا گیا آج ملک میں بیروزگاری کا تناسب بڑتا جارہا ہے آج ترقی یافتہ  ملک میں بہار ریاست بارش کے موسم میں نصف  سے زائد سیلاب کا شکار ہوتا ہے اور ملک کے کئی ریاستوں میں آج بھی برقی کی سربراہی نہ  ہونے کی وجہ سے عوام تارکی میں زندگی گزار رہے ہیں آج ملک کی جی ڈی پی دن بہ دن گررہی ہے عوام کے تعاون کے ساتھ تمام اپوزیشن جماعتیں 2024 میں فرقہ پرست بی جے پی کے خلاف ایک جٹ اگر ہوجائے تو ملک بھر میں تلنگانہ کی طرز  پر ترقی دیکر  اس عظیم ملک کو سوپر پور ملک بنایا جائے گا

 

اس موقع پر دلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان سنگھ کریلا کے وزیر اعلی پنی رائے وجین سماج وادی پارٹی کے رہنما و سابقہ چیف منسٹر یو پی اکلیش یادو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا دستور و عین تمام مذاھب کے ماننے والوں کے لیے مساویانہ حقوق دیتا ہے ہمارا ملک ایک خوبصورت گلدستے کی طرح ہے جس میں کئ اقسام کے پھول ہوتے ہیں مگر افسوس کے ملک میں فرقہ پرست طاقتیں مرکز کی بی جے پی حکومت کی قیادت میں ملک کے اتحاد کو تار تار کرنے کی ناپاک کوششوں میں لگے ہوئے ہیں اور ملک میں بسنے والے تمام مذاہب کے عوام کے درمیان نفرت کو پروان چڑھا رہے ہیں مگر ہمارا ملک اتحاد کا گہوارہ ہے آج مرکز کی بی جے پی حکومت کی مجہول پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں بدامنی کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے آج ملک میں بیروزگاری اور اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہے اور مرکز کی بی جے پی حکومت صرف نفرت پھیلانے میں سرگرم رول ادا کر رہی ہے

 

پنجاب کے چیف منسٹر نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی پارٹی نہیں ہے بلکہ مودی کی قیادت میں بی جے پی پارٹی پرویٹ پارٹی بن چکی وزیر اعظم نریندر مودی اپنے دوستوں کو ایرپورٹس ایل ای سی ریلوے اسٹیشن فروخت کررہے ہے اور مستقبل میں نریندر مودی ملک کی کاشت کاری اور کسانوں کو بھی اپنے دوست امبانی اور اڈانی کو فروخت کردیں گے مان سنگھ نے نریندر مودی سے سوال کیا کہ کہا گیا آپ کا وعدہ ہر سال دو کروڑ نوکریاں اور پندرہ لاکھ روپے عوام کے کھاتے میں ڈالے گئے نوجوانوں کو نوکریاں ندارد نوکریاں تو درکنار موجودہ نوکریوں کو بھی چھین لیا گیا اور عوام کے پاس تو پندرہ لاکھ نہیں پہنچے مگر اپنے دوستوں کو عربوں پتی بنادیا مان سنگھ نے کانگریس پارٹی پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پھچلے ستر سالوں میں کانگریس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور بی جے پی نے تو ملک کو کنگال بنادیا مان سنگھ نے اپنے تقریر کے اختتام پر انقلاب زندہ باد کے نعروں کو بلند کیا

 

 

آخر میں کے سی آر نے قومی قائدین اور تلنگانہ کے قائدین کے علاوہ عوام کا بے حد شکریہ ادا کیا جلسہ میں پولیس کا بھاری بندوبست گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button