تلنگانہ

محمد سراج الدین منصور جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کے لیے کانگریس پارٹی کے مبصر مقرر

جگتیال ضلع کانگریس اقلیتی سیل کے صدر و سابق وائس چیئرمین جگتیال بلدیہ محمد سراج الدین منصور کو حیدرآباد کے جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں کانگریس پارٹی نے بطور پارٹی مبصر مقرر کیا ہے۔

 

اس سلسلے میں آل انڈیا کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے صدر و رکن راجیہ سبھا جناب عمران پرتاب گڑھی نے احکام جاری کئے۔

 

تقرر نامہ میں بتایا گیا ہے کہ یہ تقرری جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ میں آنے والے ضمنی انتخاب کے پیش نظر کی جا رہی ہے تاکہ اقلیتی ڈپارٹمنٹ کی سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی اور ہم آہنگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے نیشنل کوآرڈینیٹر و انچارج تلنگانہ جناب ایچ ایم شکیل نواز نے اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ محمد سراج الدین منصور کی تقرری پارٹی کے لیے خوش آئند قدم ہے۔ ان کی تنظیمی صلاحیتوں اور اقلیتی طبقات سے گہرے روابط کی بدولت پارٹی کو جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ میں بہتر نتائج کی توقع ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی اقلیتوں کے اعتماد کو بحال کرنے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button