تلنگانہ
بندروں نے سوئے ہوئے شخص پر حملہ کردیا۔ریاست تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع میں واقعہ

محبوب آباد: ریاست تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع کے انوگورتی منڈل کے چنا ناگارم گاؤں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھر کے آنگن میں سو رہے ایک بزرگ شخص پر بندروں نے حملہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اپّلايا نامی شخص جب
گھر کے باہر سو رہا تھا تب بندروں کا ایک غول اچانک حملہ آور ہوا اور اسے شدید زخمی کر دیا۔زخمی شخص کو فوری طور پر 108 ایمبولینس کے ذریعے ضلع سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔گاؤں میں بندروں کی بڑھتی
ہوئی آفت سے مقامی عوام میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ حکام کو فوری اقدامات کرتے ہوئے بندروں کو گاوں میں آنے روکنے کے لیے سخت اقدامات کرنے چاہییں۔