جرائم و حادثات
کریم نگر میں سڑک حادثہ، آر ٹی سی بس لاری سے ٹکرا گئی

کریم نگر: ریاست تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے شنکرا پٹنم منڈل کے ونکایا گوڑم کے قریب رونما سڑک حادثہ میں 50 سے زائد مسافرین کرشماتی طور پر محفوظ رہ گئے۔ ذرائع کے مطابق کھڑی ہوئی لاری سے آر ٹی سی بس پیچھے سے ٹکرا
گئی۔ یہ بس سریسلہ ڈپو تھی اور کریم نگر سے حضورآباد کی طرف جا رہی تھی۔خوش قسمتی سے بس میں سوار 52 مسافر محفوظ رہے جس پر تمام نے راحت کی سانس لی۔حادثے میں بس کے سامنے کے حصہ کو جزوی طور پر نقصان
پہنچا اورمتعلقہ حکام نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ضروری کارروائی شروع کر دی ہیں۔