جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانا شہرمیں 80 لاکھ روپئے پکڑے گئے

File photo

حیدرآباد: پرانا شہرکے علاقہ چندرائن گٹہ میں کل رات پولیس نے چارافراد کو گرفتارکرکے ان کے پاس سے قریب 80 لاکھ روپئے ضبط کرلئے۔

چندرائن گٹہ علاقہ میں پولیس کی جانب سے گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی تھی پولیس نے دو کاروں کو روک لیا اورتلاشی پرگاڑیوں سے 79.25 لاکھ روپئے برآمد ہوئے۔ گاڑی سوارافراد رقم سے متعلق دستاویز دکھانے میں ناکام رہے جس پرانھیں گرفتارکرکے رقم ضبط کرلی گئی۔

پکڑے جانے والوں کا تعلق دہلی اورحیدرآباد سے بتایا گیا ہے اوران کی شناخت سلمان ملک،عمران ملک،وینکٹیشورریڈی اورشیکھرکے طورپرکی گئی ہے۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ یہ رقم حوالہ کی ہے جو دہلی سے حیدرآباد منتقل کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button