تلنگانہ
کریم نگر شہر میں ماں اور بچہ پر آوارہ کتوں کا حملہ

کریم نگر _ تلنگانہ کے کی مقامات پر آوارہ کتوں سے عوام کافی پریشان ہیں حیدرآباد شہر کے علاوہ اضلاع میں آوارہ کتوں کے حملے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہر روز سوشل میڈیا اور اخبارات سے موصول ہورہی ہیں
اسی طرح کے ایک تازہ واقعہ کریم نگر شہر میں پیش آیا۔جہاں 53 ڈیویژن میں ویمنس کالج کے قریب ایک بچہ اور اس کی ماں پر آوارہ کتوں نے حملے کی کوشش کی۔خاتون کی چی چینخ وپکار پر محلہ والوں نے کتوں کو مار بھگایا۔
اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے کریم نگر سے تعلق رکھنے والے وزیر پونم پربھاکر کو بھی بعض افراد نے سوشل میڈیا پر ٹیگ کیا۔جس پر وزیر موصوف نے ضلع کلکٹر اور میونسپل کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ آوارہ کتوں سے نمٹنے کے اقدامات کریں