تلنگانہ
حیدرآباد میں چینی مانجہ سے موٹر سوار زخمی

حیدرآباد:چینی مانجہ کی وجہ سے ایک سافٹ ویئر انجینئر شدید زخمی ہو گیا۔ گچی باؤلی سے حفیظ پیٹ موٹر سائیکل پر جاتے وقت چینی مانجا لپٹنے کی وجہ سے چیتنیہ نامی نوجوان کا ہاتھ کٹ گیا۔
شدید زخمی چیتنیہ کو مقامی لوگوں نے مادھا پور کے ایک اسپتال منتقل کیا۔اگرچہ چینی مانجہ کے استعمال پر پابندی عائد ہے لیکن معلومات کی کمی کے باعث کچھ لوگ اب بھی اس کا استعمال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام خطرات کا شکار ہو رہے ہیں۔
پتنگ اُڑاتے وقت مانجہ ٹوٹ کر ہوا میں لٹک جاتا ہے جس کے باعث سڑک پر سفر کرنے والوں کے ساتھ بار بار حادثات پیش آ رہے ہیں۔



