تلنگانہ
مجاہد عالم خان تلنگانہ پی سی سی کے نائب صدر کے عہدہ سے برطرف

حیدرآباد : تلنگانہ کانگریس کمیٹی نے شہر حیدراباد میں ایڈوکیٹ خواجہ معین الدین قتل کیس میں گرفتار تلنگانہ پی سی سی کے نائب صدر مجاہد عالم خان کو کانگریس پارٹی سے برطرف کردیا ہے
۔ ٹی پی سی سی ڈسپلنری کمیٹی کے چیئرمین اور رکن پارلیمنٹ ملو روی نے اس کا اعلان کیا۔انہوں نے بتایا کہ خواجہ معین الدین قتل کیس میں محبوب عالم خان اور ان کے بیٹے مجاہد عالم خان کی گرفتاری کے بعد ڈسپلنری کمیٹی نے معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے انہیں پارٹی سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے
۔واضح رہے کہ اوقافی اراضیات کے معاملہ میں رکاوٹ بننے پر مجاہد عالم خان اور ان کے والد محبوب عالم خان نے ایڈوکیٹ خواجہ معزالدین کا کار سے ٹکر دے کر قتل کروایا تھا



