تلنگانہ

گروپ 2 امتحان ملتوی کرنے کا مطالبہ۔ حیدرآباد میں امیدواروں کا احتجاج

حیدرآباد: تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن گروپ 2 کے امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج امیدواروں نے ٹی ایس پی ایس سی دفتر کے گھیراو کی کوشش کی۔ تقریباً 2000 امیدواروں نے نامپلی میں ٹی ایس پی ایس سی کے دفتر تک ریالی نکالی۔

 

 

اس موقع پر حکومت کے رویہ پر شدید ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے امیدواروں نے نعرے لگائے، تلنگانہ جنا سمیتی پارٹی کے صدر کودنڈارام اور کانگریس لیڈر ا ے دیا کر نے گروپ 2 امیدواروں کے احتجاج کی تائید کی۔ امیدواروں کے احتجاج کی وجہہ سے اس مصروف ترین سڑک پر ٹریفک کے نظام میں خلل پڑا۔

 

صورتحال کو دیکھتے ہوئے پولیس کی بھاری جمعیت کا تعینات کردیا گیا ہے۔طلبہ کا کہنا تھا کہ جلد امتحانات سے ان پر کافی بوجھ عائد ہوگا لہذا انہیں تیاری کے لیے کچھ وقت چاہیے اسی لیے گروپ 2 امتحانات ملتوی کیے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button